چیئر مین سینٹ کا چھ باڈیز کو وزراتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دینا درست ہے،مہرین انو ر راجہ

منگل 21 فروری 2017 16:34

چیئر مین سینٹ کا چھ باڈیز کو وزراتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ کا چھ باڈیز کو وزراتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دینا بالکل درست ہے ،ریگولیٹریز اتھارٹی کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کرنے سے قبل یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث لا کر اس کی منظوری لینا ضروری تھا لیکن حکومت من مانیاں کررہی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت قانون کو پائوں تلے روند رہی ہے اور وفاق میں بہت کچھ قانون کے خلاف ہورہا ہے ،چیئر مین سینٹ غیر قانونی کاموں کی نشان دہی کررہے ہیں اور وہ ہمیشہ اصول اور ضابطہ کا معاملہ پیش کرتے ہیں مگر حکومت قوانین پر عمل کرنے کے لئے کچھ نہیں کرتی ،حکومتی اقدامات کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقر ار رکھنا مشکل ہے