کراچی ،پولیس کارروائی میں3ڈکیت ہلاک ،موٹرسائیکل اوردیگرمسروقہ ساما ن برآمد

منگل 21 فروری 2017 16:34

کراچی ،پولیس کارروائی میں3ڈکیت ہلاک ،موٹرسائیکل اوردیگرمسروقہ ساما ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) قائد آبادکے علاقے شیرپائوکالونی میںپولیس کارروائی میں3ڈکیت مارے گئے ۔اسلحہ موٹرسائیکل اوردیگرمسروقہ ساما ن برآمد۔پولیس نے نعشوںکوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیراورمنگل کی حدودشیرپائوکالونی مولادادقبرستان کے قریب پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران تین ملزمان مارے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے مدعی دلاورخان سے اسلحے کے زورپرلوٹ مارکی اورموٹرسائیکل پرفرارہوگئے ۔تاہم گشت پرموجوداہلکاروںکومتاثرہ شخص نے اطلاع دی جس پرپولیس نے ملزمان کاتعاقب کیااورانہیںپکڑنے کی کوشش کی تاہم دوبدوفائرنگ کے نتیجے میں تین ملزمان مارے گئے ،دونوںاطراف میں فائرنگ کے نتیجے میں سخت خوف وہراس پھیل گیاتھااورعلاقہ مکین گھروںمیں محصورہوکررہ گئے تھے،تینوںملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موٹرسائیکل اورمدعی دلاورسے چھیناگیاسامان برآمدکرلیا۔ملزمان کی فوری طورپرشناخت نہیںہوسکی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدنعشوںکوورثاء کی شناخت کے لیے ایدھی سردخانے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :