پاکستان اور بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق حادثاتی خطرے کو کم کرنے کے معاہدے میں مزید5سا ل تک توسیع کر دی

منگل 21 فروری 2017 16:30

پاکستان اور بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق حادثاتی خطرے کو کم کرنے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان اور بھارت نے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلقہ حادثات کے خطرے کو کم کرنے کے حوالے سے کئے گئے معاہدے کو مزید پانچ سال تک توسیع دیدی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2007ء میں یہ معاہدہ طے پایا تھا جس کی ہر پانچ سال بعد تجدید کی جاتی ہے اس سے قبل فروری 2012 میں اس کی پانچ سالہ توسیع کی گئی تھی جس کی معیاد 20 فروری 2017کو ختم ہوگئی ،اب دونوں ممالک نے معاہدے کے شق 8 کے تحت ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق حادثات کے خطرے کو کم کرنے کے معاہدے میں مزید 5 سال کی توسیع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :