وزیراعظم نوازشریف کل دو روزہ دورے پر ترکی جائینگے

منگل 21 فروری 2017 16:26

وزیراعظم نوازشریف کل دو روزہ دورے پر ترکی جائینگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) وزیراعظم نوازشریف کل بدھ کو ترکی کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 22فروری بروز بدھ کو ترکی کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ، وزیراعظم سمیت اعلیٰ ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، ان ملاقاتوں کے دوران خطے کی صورتحال، باہمی تعلقات اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔