لاہور: اینٹی کرپشن اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز میں جھگڑا، سروسز اسپتال کی ایمرجنسی بند

منگل 21 فروری 2017 16:22

لاہور: اینٹی کرپشن اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز میں جھگڑا، سروسز اسپتال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) لاہور کے سروسز اسپتال میں اینٹی کرپشن اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز میں جھگڑے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی بند کر دیجبکہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں اینٹی کرپشن اہلکاروں کی جانب سے وائس پریذڈنٹ ڈاکٹر عاطف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جس پر ڈاکٹرز نے ایمر جنسی کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز نے الزام لگایا کہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کے پاس نہ وارنٹ تھے اور نہ کوئی سرکاری شناخت تھی۔ انہوں نے ڈاکٹر کو تشدد کے بعد زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاطف اور ڈاکٹر سلمان پر اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔ جس پر محکمانہ کاروائی کے لیے اہسپتال گئے تھے۔ تصادم کے بعد ڈاکٹرز نے ایمرجنسی کو مریضوں کے لیے بند کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا اور صوبے بھر میں او پی ڈی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :