ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ، 100 افراد گرفتار

لعل شہباز قلندرکے مزارکی سیکورٹی پر100اہلکارتعینات

منگل 21 فروری 2017 16:21

ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ، 100 افراد گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)ملک بھر میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ لاہور ،چنیوٹ، وہاڑی، ملتان، رحیم یار خان اور سہون سی100مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لعل شہباز قلندرکے مزارکی سیکورٹی پر100اہلکارتعینات کر دیئے گئے۔ملک بھر میں سیکورٹی فورسز کا کومنگ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

قلندر کے مزار پر حملیکے بعد سہون کے مختلف گیسٹ ہائوسز میں سرچ آپریشن کئے گئے جہاں سے تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم بعد میں تفتیش کے بعد ان میں سے سات افراد کو رہا کردیا گیا۔

اے ایس پی سمیع ملک کے مطابق لال شہباز قلندرمزار کی سیکورٹی کے لیے 100 پولیس اہلکارتعینات کردیے گئے ہیں۔ یہ پولیس اہلکار اب دو کے بجائے تین شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔دوسری جانب لاہور میں شیراکوٹ بند روڈ کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 8 افغانوں سمیت 40 افراد کو حراست میں لیاگیا۔ افغانیوں کے خلاف فارن ایکٹ اور چھ افراد کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملتان میں پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔