وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردارادا کررہے ہیں ، صوبوں کے تعاون کے بغیر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 16:21

وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردارادا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردارادا کررہے ہیں ، صوبوں کے تعاون کے بغیر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن نہیں ۔ منگل کو یہاںسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے چنگل سے نکلنے کے قریب پہنچ چکا ہے، ملک کے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آرہی ہے اور دنیا پاکستان کی معیشت میں بہتری کو سراہ رہی ہے جس کے باعث پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے ، سی پیک کے قدم جمانے کے بعد دہشتگردی کی لہر کی سب کو سمجھ آنے لگی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہم سب کو مل کر جنگ لڑنا ہے، صوبوں کے تعاون کے بغیر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی عدالت مٰیں اس وزیر اعظم کے خلاف جھوٹے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے جو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف دہشتگردی اور ملک کے مستقبل کے استحکام کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پٹیشنرز اس کیس کی سماعت کو اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے اسے مذید لمبا کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف درخواست جھوٹے الزامات، ردی کے کاغذات اور اخباری تراشوں پر مشتمل ثبوتوں پرمبنی ہے ۔