وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کی چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

منگل 21 فروری 2017 16:18

وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کی چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے چارسدہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں، قوم ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے پرعزم اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔