مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ٹاڈامیشی یاماموٹو کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال اوروہاں پائیدار امن و استحکام کیلئے کوششیں تیز کرنیکی ضرورت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

منگل 21 فروری 2017 16:18

مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے منگل کو یہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ٹاڈامیشی یاماموٹو نے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے افغانستان کی صورتحال اوروہاں پائیدار امن و استحکام کیلئے کوششیں تیز کرنیکی ضرورت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

یاماموتو نے مشیر خارجہ کو افغانستان میں امن و استحکام کی غرض سے یو این سیکرٹری جنرل کے وژن اور بامعنی کردار سے آگاہ کیا۔مشیر خاجہ سرتاج عزیز نے افغان تنازعہ کے حل کیلئے سب سے زیادہ موزوں سیاسی مذاکرات کے زریعے تصفیے کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں فریقوں نے امن عمل کیلئے افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں تعمیری اور مسلسل کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔