پاکستان نگورنو کاراباخ تنازعے کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی بھر پور تائید کرتا ہے، نگورنو کاراباخ میں نام نہاد ریفرنڈم کیلئے مبصر یں بھیجنے سے متعلق میڈیارپورٹ بے بنیاد ہے،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 21 فروری 2017 16:18

پاکستان نگورنو کاراباخ تنازعے کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی بھر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان نے نگورنو کاراباخ میں نام نہاد ریفرنڈم کیلئے مبصر یں بھیجنے سے متعلق میڈیارپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نگورنو کاراباخ تنازعے کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی بھر پور تائید کرتا ہے۔۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے نگورنا کاراباخ میں نام نہاد ریفرنڈم کیلئے مبصر یں بھیجنے سے متعلق میڈیارپورٹ کو مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان تنازعے کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ آرمینیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے مقبوضہ آذری سرزمین آذربائیجان کے حوالے کرے۔اسکے علاوہ آرمینیا مقبوضہ علاقوں سے اپنی فوج کو واپس بلائے۔پاکستان آذربائیجان کیخلاف آرمینیا کی جارحیت سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ کا رکن ہے۔

متعلقہ عنوان :