پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کے ارکان کی باضابطہ شمولیت

قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کہلائے گی، 6 ذیلی کمیٹیوں میں بھی سینیٹ کا ایک ایک رکن شامل کیا جائے گا

منگل 21 فروری 2017 16:18

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کے ارکان کی باضابطہ شمولیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کے ارکان کی باضابطہ شمولیت کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کہلائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو پی اے سی کے اجلاس میں سینیٹ کے ارکان چوہدری تنویر خان، مشاہد حسین سید، شیری رحمان، اعظم سواتی اور سینیٹر ہدایت الله خان نے شرکت کی۔ چیئرمین پی اے سی نے سینیٹ ارکان کا پی اے سی کے اجلاس میں شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی پی اے سی میں نمائندگی تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کی 6 ذیلی کمیٹیوں میں بھی ایک ایک سینیٹ کا رکن شامل کیا جائے گا اور دو ذیلی کمیٹیوں کے کنوینر بھی سینیٹ کے ارکان میں سے لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :