پی کے 39 میں آنے والی تبدیلی کے اثرات عوام جلد محسوس کر یں گے‘امتیاز شاہد قریشی

منگل 21 فروری 2017 16:15

پی کے 39 میں آنے والی تبدیلی کے اثرات عوام جلد محسوس کر یں گے‘امتیاز ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 39کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تما وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیںجس کے نتیجے میں آنے والی تبدیلی کے اثرات عوام جلد محسوس کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمان آباد میںگزشتہ روز تقریب کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 39 کی ہر یونین کونسل میں بلا تفریق کا م کیے جا ر ہے ہیں‘ وزیر قانون نے کہا کہ شکردرہ کی تینو ں یونین کونسل میں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے صحت، تعلیم، ابنوشی، سڑکیں اور دوسرے شعبوں میں انقلابی تبدیلی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں انڈسٹریل زون کا قیام ،تڑلی پُل کی تعمیر،ڈگری کالج زنانہ و مردانہ،سول ہسپتال اورسکول کی اپ گریڈیشن شامل ہیں‘اس موقع پر صوبائی وزیر قانون نے ڈھنڈ بختورہ گرلز ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دینے‘گبری بی ایچ یوکے سولر سسٹم کے لیے 5لاکھ روپے ،ایک کروڑ روپے مختلف پی سی سی روڈز اور رحمان آباد میں گلیوں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔