Live Updates

کے پی کے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عمران خان

پانامہ کیس میں ن لیگ ہار رہی ہے، نواز شریف کیا مغل اعظم ہے کہ انہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا؟ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 15:21

کے پی کے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2017ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کے پی کے پولیس کو دلیری دکھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سندھ اور پنجاب کو بھی چاہئیے کہ ہماری طرح پولیس ایکٹ نافذ کریں۔ چارسدہ میں پولیس کے دلیرانہ رد عمل پر اتنا کہوں گا کہ شاباش چارسدہ پولیس۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس اہلکاروں پر فخر ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ کی طرح ملک بھر میں بھی پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے۔بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف مغل اعظم ہیں جو احتساب نہیں ہو سکتا؟ ن لیگ چاہتی ہے کہ وزیر اعظم کو کوئی ہاتھ نہ لگائے۔

(جاری ہے)

ان کے وکیلوں کی باتوں سے لگتا ہے کہ نواز شریف کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ان کے چاروں وکیلوں کی باتوں سے لگتا ہے کہ نواز شریف قانون سے بالاتر ہیں۔ان کے وکیل کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو کرپشن کرنے دو اورقانون ہاتھ نہ لگائے۔آج ثابت ہو گیا کہ ایف بی آر کا چئیر مین بھی کرپٹ ہے۔ اسحاق ڈار نے خو دبتایا کہ انہوں نے کیسے منی لانڈرنگ کی۔کرپٹ وزیر اعظم صرف ملک کا پیسہ نہیں چوری کرتا بلکہ اداروں کو تباہ بھی کرتاہے۔

یہ عدالت میں ہار رہے ہیں اور مجھے شک ہے کہ یہ کچھ نہ کچھ کریں گے۔ اور جب بھی یہ ہارنے لگتے ہیں ڈنڈے اٹھا لیتے ہیں۔نواز شریف کو اپنے ایمپائر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی عادت ہے۔ن لیگ کے لوگ بھی چھپ چھپ کر رابطے کر رہے ہیں کہ ہمیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنی ہے ۔ وقت آنے پر ہم خود فیصلہ کریں گے کہ کون پارٹی میں شامل ہو گا۔موجودہ حالات میں قوم کے پاس سپریم کورٹ میں جانے کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔

اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم قوم کو دکھا دیں گے کہ نیب کیا ہوتا ہے اور ادارے کس طرح مضبوط ہوتے ہیں۔چئیر مین نیب کو تھوڑی شرم ہوتی تو آج عدالت میں جو حالت ہوئی اس پر استعفیٰ دے دیتے ۔ نیشنل ایکشن پلان پر سیاسی جماعتوں نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ اس پلان پر تمام جماعتیں متفق تھیں لیکن اس پلا ن پر کوئی کام نہیں ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات