دہشتگردی کی نئی لہرپر جلد قابو پالیا جائیگا ،ْگورنر خیبرپختونخوا

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ،ْ اقبال ظفر جھگڑا کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 16:12

دہشتگردی کی نئی لہرپر جلد قابو پالیا جائیگا ،ْگورنر خیبرپختونخوا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) گورنر خیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی نئی لہرپر جلد قابو پالیا جائیگا ،ْآخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

گور نر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے تنگی کچہری میں دھماکے کی مذمت کی ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امن کیلئے سب سے بات ہوسکتی ہے تاہم جھکیں گے نہیں ،ْدہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے کئی قوتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی کوئی جائز بات ہے تو اسے سننے میں کوئی قباحت نہیں ، ہم کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں، نہ ہتھیار ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :