Live Updates

ایسا لگ رہا ہے عمران خان نے اداروں کے بارے میں جو کہا وہ سچ ثابت ہوا ،ْفواد چوہدری

چیئرمین نیب کو ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو استعفا دے کر جاتے ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 16:11

ایسا لگ رہا ہے عمران خان نے اداروں کے بارے میں جو کہا وہ سچ ثابت ہوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ ایسا لگ رہا ہے عمران خان نے اداروں کے بارے میں جو کہا وہ سچ ثابت ہوا ،ْچیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ فارن آفس سے معلومات لے رہے ہیں ،ْ چیئرمین نیب کو ادارے کا وقار عزیز ہوتا تو استعفا دے کر جاتے۔فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ حدیبیہ پیپر کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کی جائے ،ْنیب وزیراعظم کے بچوں سے قانون کے مطابق تحقیقات کا آغاز کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور فارن آفس کا فاصلہ مہینوں میں طے نہ ہوسکا۔نیب ،چیئرمین ایف بی آر اور دیگر ادارے وزیراعظم کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ،ْعدالت نے نیب سے پوچھا تفتیش کیوں نہیں کررہے ، چیئرمین نیب خاموش رہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے عدالت میں کہا کہ ریگولیٹرز کا جواب آئے تو ہم کارروائی کریں گے ۔فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت کی طرف بڑھنا ہے تو وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کا احتساب کرناہوگا،وزیراعظم نے اپوزیشن کے ایک سوال کا جواب نہیں دیا پھر بھی کہتے ہیں ہم جمہوری ہیں۔وزیراعظم ، اسحاق ڈار،کیپٹن (ر)صفدر تینوں نے اثاثے چھپائے ان کو نااہل کیا جائے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ بدھ یا جمعرات تک پاناما کیس مکمل ہوجائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :