Live Updates

احتساب پر مناظرہ کیلئے تیار ہیں ،ْخیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن قائم نہ کرنے والے نیب اور ایف بی آر پر الزام تراشی کر رہے ہیں ،ْ دانیا ل عزیز

عالمی ادارو ں کے جائزوں میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت کی ناقص کار کردگی سب کے سامنے ہیں ،ْ گفتگو اداروں پر دبائو ڈالنے سے کام نہیں بنے گا عمران خان کو ثبوت پیش کرنا ہوںگے ،ْمائزہ حمید کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 15:37

احتساب پر مناظرہ کیلئے تیار ہیں ،ْخیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن قائم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیا عزیز نے کہا ہے کہ ہم احتساب پر مناظرہ کیلئے تیار ہیں ،ْخیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن قائم نہ کرنے والے نیب اور ایف بی آر پر الزام تراشی کر رہے ہیں ،ْعالمی ادارو ں کے جائزوں میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت کی ناقص کار کردگی سب کے سامنے ہیں ۔

منگل کو یہاں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایف بی آر اور نیب پر الزامات لگانا درست عمل نہیں کہا وہ حکومت کے اشاروں پر کام نہیں کرتی ، نیب کے چئیرمین کو حکومت نہیں بلکہ ججز کمیشن تبدیل کر تا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ نیب اور ایف بی آر پر الزام لگا کر عدالت کے چہرے پر داغ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بر سراقتدار آتی ہے اس پر کیسز قائم کئے جاتے ہیں اب بھی سپریم کورٹ میں وہ کیس دوبارہ کھلنے کی کوشش کی گئی ہے جن پر پہلے سے عدالتی فیصلے آ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کیسز کے حوالے سے نیب کہہ چکی ہے کہ ان میں کچھ نہیں جبکہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس کیس کے حوالے نوٹسسز جاری کر دیئے گئے ہیں جب کوئی جواب آئے گا تو کیس آگے چلے گا۔

انھوں نے کہا کہ جسٹس انور جمالی صاحب کے دور میں جب عمران خان پٹیشن لیکر آئے تھے تو جسٹس صاحب نے کہا کہ کمیشن قائم کر دیا جائے جس پر عمران خان نے ا نکار کر دیا تھا تاہم سب سے پہلے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عدالت کو درخواست دی کہ کیس کو چلایا جائے اور خود کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان صرف الزام تراشی کرتے ہیں ان کے پاس ثبوت نہیں ، خان صاحب الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی خیبر پختونخوا میں ناقص کار کردگی پر تمام عالمی تنظیمیں اپنے اپنے سروے پیش کر چکی ہیں ، خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن نہ قائم کرنے والے عمران خان چھپتے پھر رہے ہیں، پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ اب چھپنے والے سیاست نہیں چلے گی کارکردگی دکھانا ہوگی۔انھوں نے کہا کہ الزامات لگائے جانے کے باوجودمحمد نوازشریف تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور ان کی بہترین پالیسیوں کی بدلت ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، دہشتگردی پر قابو پایا گیا ،ریاست مستحکم ہوئی ، اس بات کا اعتراف دنیا کی تمام عالمی تنظیمیں کر رہی ہیں۔

انھوں نے نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتساب کے لئے تیار ہیں جس نے مناظرہ کرنا ہے آجائے،سیاسی پوانٹ سکورنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ الزامات کا حقائق سے تعلق ضروری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ اداروں پر دبائو ڈالنے سے کام نہیں بنے گا عمران خان کو ثبوت پیش کرنا ہوںگے۔ انھوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم سے احتساب مانگنے والے عمران خان احتساب اور شفافیت کی بات کرتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں ان کے ا رکان صوبائی اسمبلی اور وزیر ٹیکس جمع نہیں کراتے۔

مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان کنٹینرز پر کھڑے ہو کراداروں کا احترام نہیں کرتے اور ان پر دبائو ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب اداروں پر دبائو ڈالنے سے کام نہیں بنے گا ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات