سعودی عرب کی کابینہ کی پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت

منگل 21 فروری 2017 15:24

سعودی عرب کی کابینہ کی پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کا اجلاس ریاض الیمامہ پیلس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان، بحرین اورصومالیہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔کابینہ نے متاثرہ حکومتوں کے عوام اور مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :