وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب کی چار سدہ میں ہونے و الے دھماکوں کی مذمت

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ،ْ افواج ،ْ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قوم چین سے نہیں بیٹھیں گے دہشتگردوں کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا ،ْ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں انشاء اللہ ہم کامیاب اور فاتح ہوں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 15:22

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب کی چار سدہ میں ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے چار سدہ میں ہونے و الے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک وزیراعظم کی قیادت میں حکومت تمام صوبائی حکومتیں ،ْ افواج پاکستان ،ْ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے چارسدہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے عوام اور سکیورٹی فورسز کے عزم کو کمزور کرنے کی کوشش کی مگر دہشت گردوں کے تمام بزدلانہ وار ناکام ہوئے ۔

وزیر مملکت نے کہاکہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے سکیورٹی ادارے اور عوام مزید مضبوط اور حوصلہ مند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے واضح کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ،ْتمام صوبائی حکومتیں ،ْ افواج پاکستان ،ْ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا وزیر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے ہر واقعے کے بعد ہمارا عزم اور حوصلہ مزید مستحکم ہوتا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت ، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کو مایوس نہیں ہونے دیں گے انہوںنے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں انہوںنے کہا کہ پاکستان کے اندر جب تک ایک بھی دہشت گرد موجود ہے ہم سب اکھٹے ہو کر اس کا مقابلہ کریں گے اور انشاء اللہ ہم کامیاب اور فاتح ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں شہیداور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :