دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برا ئے کیڈ طارق فضل چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 15:19

دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برا ئے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف صوبائیت اور قومیت کے بغیر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، شہید اور زخمی ہونے والے وردی میں ہوں یا بغیر وردی کے، سب پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشتگرد صرف پاکستان میں چند گروہوں پر مشتمل نہیں بلکہ ہمیں پورے خطے میں اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو ہمارے ملک کو ترقی کرتا اور آگے بڑھتا نہیں دیکھ سکتیں اور پاکستان میں ہونے والے سرمایہ کاری اور بہتری انہیں برداشت نہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پر عزم ہیں، ہمیں مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا اور ہم ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سرخرو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :