Live Updates

چاہتے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد ہوتا کہ دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑسکیں،عمران خان کیس کو طوالت دینا چاہتے ہیں،دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک قوم اور ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے،عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اور فوج آپ کو مایوس نہیں کریں گے،دہشتگردی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں

مسلم لیگ (ن ) کے رہنمائوں مریم اورنگزیب اورطلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 14:57

چاہتے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد ہوتا کہ دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑسکیں،عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن ) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد ہوتا کہ دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑسکیں،عمران خان کیس کو طوالت دینا چاہتے ہیں،دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک قوم اور ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے،عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اور فوج آپ کو مایوس نہیں کریں گے،دہشتگردی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

منگل کو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردوں نے عوام ور سیکیورٹی فورسز کے عزم کو کمزور کرنے کی کوشش کی،دہشتگردی کے ایسے واقعات سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوا ہے،دہشتگردی کے ایسے واقعات سے سیکیورٹی اداروں اور عوام مزید مضبوط اور حوصلے بلند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک قوم اور ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے،دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں،دہشتگردی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں،عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اور فوج آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان جیسے ہی استحکام حاصل کرتا ہے،دہشتگردی کی لہر شروع ہوجاتی ہے،پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی سب کو سمجھ آرہی ہے،دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہمیں ہر صورت لڑنی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کیس کو طوالت دینا چاہتے ہیں،چاہتے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد ہوتا کہ دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑسکیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات