پولیس کی فوری کارروائی نے بہت سی جانوں کو بچالیا،آرمی چیف

منگل 21 فروری 2017 14:57

پولیس کی فوری کارروائی نے بہت سی جانوں کو بچالیا،آرمی چیف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ دھماکوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی فوری کارروائی نے بہت سی جانوں کو بچالیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ دھماکوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔آرمی چیف نے چارسدہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے فوری ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی فوری کارروائی نے بہت سی جانوں کو بچالیا