آذربائیجان میں موجود ایک ایسا پھول جو اذان کی آواز سُن کر کھل اٹھتا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 14:39

آذربائیجان میں موجود ایک ایسا پھول جو اذان کی آواز سُن کر کھل اٹھتا ..
آذربائیجان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2017ء):  اللہ کی قدرت ایسی ہے کہ عقل بشر بھی اس پر دنگ رہ جاتی ہے ۔ آذاربائیجان میں موجود ایک پودا بھی ایسا ہی ہے جس نے انسانی عقل کو حیران کر کے رکھ دیا ہے ۔آذربائیجان میں موجود ایک ایسا پودا ہے جس پر لگا پھول اذان کی آواز سُن کر کھل اٹھتا ہے۔یہ پھول روزانہ پانچوں وقت کھلتا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی سی این این نے بھی اس پھول کے اذان کے وقت پر کھلنے کی تصدیق کی ہے۔

اذا ن کی آواز بلند ہوتے ہی پیلے رنگ کا یہ خاص پھول کھل اٹھتا ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس پودے پر لگا ہر پھول اذان کا اپنے انداز میں استقبال کرتا ہے۔اذان کی آواز پر پھول کے کھلنے کا منظر دیکھ کر زبان سے بے اختیار سبحان اللہ نکلتا ہے۔ یہ پھول آذربائیجان میں ایک شہری کے باغیچے میں موجود ہے۔