آرمی چیف کے ساتھ حکومت کے تعلقات کشیدہ ، 2017حکومت کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے ۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 14:31

آرمی چیف کے ساتھ حکومت کے تعلقات کشیدہ ، 2017حکومت کے لیے خطرہ ہو سکتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد حکومت کے تعلق موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بھی کشیدہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف رینجرز کو پنجاب میں مدعو کرتے تو انہیں عسکری اداروں میں عزت ملتی۔

انہوں نے بتایا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو ابھی سو دن بھی پورے نہیں ہوئے کہ حکومت کے آرمی چیف کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔خواہ وہ ڈان لیکس ہوں ، ملٹری کورٹس یا رینجرز معاملات، آرمی چیف کے ساتھ حکومت کے تعلقات دوبارہ زیرو پوائنٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ عقل کے اندھے ہیں اور خود کو ٹارزن بتا رہے ہیں۔

میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سیاسی، اقتصادی اور قومی اعتبار سے 2017 حکومت کے لیے کشیدہ سال ثابت ہو گا۔اگر یہ تعلقات ٹھیک نہ ہوئے تو یہ عوام کے ساتھ ساتھ صوبہ بھی خراب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں رینجرز آ کر انہی کی مدد کرے گی۔اگر یہ اپنی فیورٹ پولیس کے ذریعے حکمرانی کرنا چاہتے ہیں تو کر کے دیکھ لیں لیکن اس کے نتائج چند ہی ماہ میں انہیں بھگتنا پڑیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کا جائزہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ جس کے تحت پنجاب میں رینجرز سے بھی مدد طلب کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :