آرمی چیف کی چارسدہ حملے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی تعریف۔ آئی ایس پی آر

چارسدہ حملہ ، سکیورٹی فورسز کا رد عمل قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 14:04

آرمی چیف کی چارسدہ حملے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی تعریف۔ آئی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2017ء):آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے رد عمل کو قابل تحسین قرار دیا ہے ۔ آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ چارسدہ حملے میں سکیورٹی فورسز کا رد عمل قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس نے موثر جواب دے کر کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا ۔ آرمی چیف نے حملے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔یاد رہے کہ تحصیل تنگی میں کچہری پر خود کش حملہ آوروں نے ہلہ بولا جس کے نتیجے میں اب تک 6افراد شہید جبکہ20افراد زخمی ہو چکے ہیں۔