بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر ٹھوس پیشرفت جاری ہے

منصوبہ چینی صدر کی طرف سے 2013ء میں تجویز کیا گیا تھا ، گائو کو چینگ

منگل 21 فروری 2017 14:02

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر ٹھوس پیشرفت جاری ہے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر ٹھوس پیشرفت جار ی ہے اور اس منصوبے نے چین کی کھلے پن کی کوششوں کی رفتار تیز کر دی ہے۔یہ بات چین کے وزیر تجارت گائو کو چینگ نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ منسلک ممالک سے تعاون کی پالیسی کا آغاز کیا ہے اور ان علاقوں میں بڑے منصوبوں کے تحت ریلوے شاہرائوں ، سول ایوی ایشن ، بجلی اور مواصلات کے رابطوں کو فروغ دینے کی پالیسی اختیار کی ہے، یہ منصوبہ چینی صدر کی طرف سے 2013ء میں تجویز کیا گیا تھا جس کا مقصد ایشیاء کو تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کے ذریعے یورپ اور افریقہ کے ساتھ قدیم شاہرائے ریشم کے تجارتی روٹ سے ملادینا ہے ۔