تنگی دھماکہ ، جماعت الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 13:36

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2017ء): چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے ۔دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد شہید جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز اور پولیس نے کچہری میں داخل ہونے والے تینوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں مزید دہشتگردوں کے ہونے کی اطلاعات ہیں جس پر ملحقہ علاقہ جات میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔