Live Updates

اداروں پر دبائو ڈالنے سے کام نہیں بنے گا ،عمران خان کو ثبوت پیش کرنا ہوں گے،مائزہ حمید

منگل 21 فروری 2017 13:36

اداروں پر دبائو ڈالنے سے کام نہیں بنے گا ،عمران خان کو ثبوت پیش کرنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ اداروں پر دبائو ڈالنے سے کام نہیں بنے گا عمران خان کو ثبوت پیش کرنا ہوںگے۔

(جاری ہے)

پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ منتخب وزیر اعظم سے احتساب مانگنے والے عمران خان احتساب اور شفافیت کی بات کرتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں ان کے ا رکان صوبائی اسمبلی اور وزیر ٹیکس جمع نہیں کراتے۔ مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان کنٹینرز پر کھڑے ہو کراداروں کا احترام نہیں کرتے اور ان پر دبائو ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب اداروں پر دبائو ڈالنے سے کام نہیں بنے گا ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :