حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی ،ْایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، 2 کو پولیس نے مار دیا ،ْڈی پی او سہیل خالد

منگل 21 فروری 2017 13:35

حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی ،ْایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، 2 کو پولیس ..
چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) چارسدہ کے علاقے تنگی کی کچہری میں 3 خودکش حملہ آوروں نے کچہری کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے نقصان سے بچاتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے کہا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے کچہری پر حملہ کیا اور ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد باقی دو دہشت گردوں نے گرینیڈ پھینک کر اور فائرنگ کر کے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں اندر جانے سے روکا اور دونوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ڈی پی او سہیل خالد کے سیکیورٹی فورسز نے بڑے نقصان سے بچا لیا ہے اور اس حملے میں 4 افراد شہید اور 5 سے 6 افراد افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا انہوںنے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :