اسلام آباد ،ْ قانون نافذ کر نے والے اداروں کا سرچ آپریشن ،ْ دو افغانیوں اور دو خواتین سمیت 20افراد گرفتار

تین سو گھروں کی تلاشی لی گئی ،ْ دو تیس بور پسٹل ،ایک نائن ایم ایم ،ایس ایم جی سمیت 1200 گرام ہیروئن بر آمد

منگل 21 فروری 2017 13:34

اسلام آباد ،ْ قانون نافذ کر نے والے اداروں کا سرچ آپریشن ،ْ دو افغانیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وفاقی دارلحکومت کے تھانہ ترنول کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دو افغانیوں اور دوخواتین سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دور ان تین سو گھروں کی تلاشی لی گئی اور دو تیس بور پسٹل ،ایک نائن ایم ایم ،ایس ایم جی سمیت 1200 گرام ہیروئن بر آمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دور ان دو افغانیوں اور دوخواتین سمیت بیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،ْ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ لاکھ روپے کی نقد رقم بھی برآمد کی گئی گرفتار افراد کو تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیاجہاں ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :