کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس مقابلے کے بعد تین مبینہ ملزمان مارے گئے

ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے ،ْ اسلحہ بھی بر آمد

منگل 21 فروری 2017 13:34

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس مقابلے کے بعد تین مبینہ ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس مقابلے کے بعد تین مبینہ ملزمان مارے گئے ،ْ ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

قائد آباد لال آباد کے قریب تین ملزمان لوگوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس نے چھاپہ مارا ،ْپولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان پولیس پر حملوں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ،ْان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :