پانا ما کیس میں فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو جیت ہماری ہوگی ،ْشیخ رشید احمد

حکومت دنیا بھر میں لابنگ کررہی ہے ، وزیراعظم بھی لابنگ کیلئے ترکی جارہے ہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو کے دور ان الزام

منگل 21 فروری 2017 13:34

پانا ما کیس میں فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو جیت ہماری ہوگی ،ْشیخ رشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانا ما کیس میں فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو جیت ہماری ہوگی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ انصاف ہونے میں 3دن رہ گئے ہیں ،ْفیصلہ ہمارے خلاف آیا تو بھی جیت ہماری ہوگی ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت دنیا بھر میں لابنگ کررہی ہے ، وزیراعظم بھی لابنگ کے لیے ترکی جارہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملک کے مسائل کا حل انصاف سے نکلے گا اور انصاف میں 3 دن رہ گئے ہیں ،ْسپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا۔

متعلقہ عنوان :