سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے تحفظ کیلئے حکومت نے 15ہزار فوجی اہلکار تعینات کر دیئے

خصوصی سیکیورٹی ڈویژن اور میری ٹائم سیکیورٹی فورس کا حصہ ہوں گے دونوں فورسز صوبوں کے تعاون سے وزارت داخلہ کے ماتحت کام کریں گی

منگل 21 فروری 2017 13:34

سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے تحفظ کیلئے حکومت نے 15ہزار فوجی اہلکار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں کے تحفظ کیلئے حکومت نے 15 ہزار فوجی اہلکار تعینات کر دیئے ہیںجو خصوصی سیکیورٹی ڈویڑن (ایس ایس ڈی) اور میری ٹائم سیکیورٹی فورس (ایم ایس ایف) کا حصہ ہوں گے۔ دونوں فورسز صوبوں کے تعاون سے وزارت داخلہ کے ماتحت کام کریں گی جن کا کام سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کرنے والے مقامی اور غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بتایا کہ ایس ایس ڈی وہ فورس ہے جو سی پیک کے تحت جاری 34 منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کریگی جبکہ ایم ایس ایف گوادر پورٹ اور ملک کے ساحلی علاقوں کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایس ایس ڈی کو گوادر سے گلگت بلتستان تک 6 مختلف زونز میں تعینات کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبے اور آزاد جموں اور کشمیر بھی شامل ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایس ایس ڈی کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ سی پیک کے تحت جاری منصوبے کے اطراف میں 5 کلومیٹر تک کے علاقے کے تحفظ کی ذمہ دار ہوں گی ،ْاس کے علاوہ ایس ایس ڈی راہداری کے مختلف حصوں پر پیٹرولنگ بھی کریگی ،ْ خاص طور پر جہاں سڑکیں زیر تعمیر ہیں۔دونوں فورسز ،ْایس ایس ڈی اور ایم ایس ایف، کو 48 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سی پیک منصوبے اور اس کے تحت جاری غیر ملکی سرمایہ کاری کے توانائی کے منصوبوں اور دیگر کے تحفظ کیلئے وجود میں لایا گیا ۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ ایس ایس ڈی اور ایم ایس ایف کا قیام ایک سال کے دوران عمل میں لایا گیا ہے اور دونوں ہی فروسز کو جدید جنگی ہتھیاروں ،ْآلات اور گاڑیوں سے لیس کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ بیشتر ایس ایس ڈی کے اہلکار حاضر سروس فوجی ہیں۔

متعلقہ عنوان :