Live Updates

عمران خان کا ایک ایک لفظ اداروں سے متعلق سچ ثابت ہوا،تمام ادارے وزیراعظم کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،پانامہ پیپرز کا معاملہ منطقی انجام کو پہنچانا ہوگا،حدیبیہ پیپر مل کیس کو ری اوپن کیا جائے،وزیراعظم کے بچوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا ایک ایک لفظ اداروں سے متعلق سچ ثابت ہوا،تمام ادارے وزیراعظم کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،پانامہ پیپرز کا معاملہ منطقی انجام کو پہنچانا ہوگا،حدیبیہ پیپر مل کیس کو ری اوپن کیا جائے،وزیراعظم کے بچوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہم دفترخارجہ سے معلومات لے رہے ہیں،عمران خان کا ایک ایک لفظ اداروں سے متعلق سچ ثابت ہوا،عدالت نے کہا کہ کہاں لکھا ہے کہ ریگولیٹر کیے تو کارروائی ہوگی۔فواد چوہدری نے کہا کہ تمام ادارے وزیراعظم کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،وزیراعظم کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں،پانامہ پیپرز کا معاملہ منطقی انجام کو پہنچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس کو ری اوپن کیا جائے،وزیراعظم کے بچوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں،وزیراعظم اور ان کے بچے قانون اور پارلیمنٹ سے بالاتر ہیں،جمعرات تک مقدمے کی سماعت مکمل ہوجائے گی۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات