طالبان کی جائز بات سنی جا سکتی ہے۔ گورنر خیبر پختونخواہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 13:18

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2017ء): تنگی میں کچہری حملے کی مذمت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کی جائز بات سننے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی وقت نہیں جس سے بات نہ کی جا سکے۔صرف طالبان کی بات نہ کریں کہ بات نہیں ہو سکتی، ہر ایک سے بات ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی اگر کوئی جائز بات ہے تو اسے سننے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ہم کسی کے سامنے جھکیں گے نہیںاور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔ہم صرف معاملات کو احسن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ تنگی حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق وکیل اور سکیورٹی اہلکار سمیت چھ افراد شہید جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔