طاہر جبار حیدر آباد میں ہونیوالے فیشن شو میں شرکت کے لئے روانہ

منگل 21 فروری 2017 13:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) اداکار ، ماڈل و پروڈیوسر طاہر جبار حیدر آباد میں ہونے والے فیشن شو میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ طاہر جبار کل ( جمعرات ) ملک کی نامور ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ حیدر آباد میں دو فیشن شوز میں شرکت کرنے کے بعد اپنی ویڈیو البم کی ریکارڈنگ کے لئے کراچی روانہ ہو جائیں گے جہاں ان کی ویڈیو البم میں ملک کی معروف ماڈلز پرفارم کریں گی ۔ یاد رہے کہ طاہر جبار بطور رائٹر ، ڈائریکٹر ، پروڈیوسر ، اداکار و گلوکار کے طور پر فلم ’’ شکوہ جواب شکوہ ‘‘ بنا کر شہرت حاصل کر چکے ہیں۔