ماضی کی نامور اداکارہ شبنم کی نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ میں شرکت

پاکستان آکر جس قدر دلی سکون محسوس ہوتا ہے وہ بیان نہیں کرسکتی ،لاہور میری زندگی کا سب سے زیادہ خوبصورت حصہ ہے

منگل 21 فروری 2017 13:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے لاہور میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ میں شرکت کی ۔ اس دوران انہوں نے میزبان واسع چودھری کے دلچسپ سوالوں کے جواب بھی بڑی خوبصورتی سے دیئے ۔ ریکارڈنگ کے دوران اداکارہ شبنم نے افتخار ٹھاکر ، امان اللہ ، قیصر پیا ، محسن حیدر اور آئمہ کے ساتھ دیگر پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشبنم نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر جس قدر دلی سکون محسوس ہوتا ہے وہ بیان نہیں کرسکتی اور خاص طور پر لاہور میری زندگی کا سب سے زیادہ خوبصورت حصہ ہے جہاں میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور یہی سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشن میں رہ کر بھی مجھے لاہور والوں کی محبتیں یاد آتی ہیں اور اب جب میں دوبارہ پاکستان آئی ہوں تو مجھے جس قدر عزت ، احترام اور چاہت دی گئی میں اس پر میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان میں آتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :