تیسرا ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ

چوہدری سپورٹس نے عامر کیبلز کو 5وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 21 فروری 2017 13:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) تیسرے ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل عامر کیبلز اور چوہدری سپورٹس کے درمیان علی گڑھی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا۔ عامر کیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ جاوید خان نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 47، بختیار حسین 16، افضل شاہ 13، ظہور الہٰی 13 اور شکیل ملک نے 12 رنز بنائے۔

چوہدری سپورٹس کی طرف سے نورالامین نے 2/20، جاوید حفیظ 2/33، تاج الدین 1/28، ذوالفقار علی 1/31 اور اول خان نی1/33 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں چوہدری سپورٹس نے 29 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ شاہد علی نے 34، چوہدری شفقت حسین 32، جاوید حفیظ 42 رنز ناٹ آئوٹ اور احمد سید نے 21 رنز ناٹ آئوٹ بناء۔ عامر کیبلز کی جانب سے شکیل ملک نے 2/25، یاسین چیمہ 1/29 اور ریحان رئوف نے 1/26 وکٹ حاصل کیں۔ قیصر وحید، عرفان دلشاد امپائر، سیف اللہ ٹی وی امپائر ، بلال خلجی میچ ریفری جبکہ اظہر علی سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ٹیسٹ کرکٹر وکوچ منظور الہٰی نے جاوید حفیظ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ اور چوہدری شفقت حسین ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :