Live Updates

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے فورسز کو ہر طرح کے وسائل مہیا کئے جائیں‘ جمشید چیمہ

صوبے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے ہر سطح پر بلا تفریق ، بے رحمانہ آپریشن نا گزیر ہے ‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

منگل 21 فروری 2017 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی ہی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،حکومت کو دہشتگردوں کے قلع قمع کیلئے اتفاق رائے سے طے پانے والی قومی پالیسی کو آگے بڑھانے میں سو فیصد سے بھی بڑھ کر کمٹمنٹ دکھانا ہو گی اور اس کیلئے فورسز کو ہر طرح کے وسائل مہیا کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور آسودگی حکمرانوں کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں رہی کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو نیشنل ایکشن پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شدید دبائو میں آ کر رینجرز کو بلانے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو اسے اختیار بھی دئیے جانے چاہئیں۔ صوبے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے ہر سطح پر بلا تفریق اور بے رحمانہ آپریشن نا گزیر ہے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی فورسز کی پشت پر ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ ہو گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :