ابتدائی خبر)

چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری میں ماتحت عدالتوں کے مرکزی دروازے کے قریب دو دھماکوں کے باعث متعدد افراد زخمی

منگل 21 فروری 2017 13:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری میں ماتحت عدالتوں کے مرکزی دروازے کے قریب دو دھماکوں کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گیٹ پر یکے بعد دیگر دو دھماکے ہو ئے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی جوابی کارروئی کے نتیجہ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے مطابق دہشت گرد احاطہ عدالت میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :