یونان سے متعلق یورو زون کے وزرائے خزانہ کابرسلز میں اجلاس

اجلاس میں یونان کو بیل آؤٹ پیکج کی اگلی قسط ادائیگی سے متعلق کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوششیں جاری

منگل 21 فروری 2017 13:01

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) یونان سے متعلق یورو زون کے وزرائے خزانہ کا اجلاس برسلز میں شروع ہوگیا ، یورو زون کے وزرائے مالیات کا ایک خصوصی اجلاس برسلز میں منعقدہوا، اس اجلاس میں مالیاتی بحران کے شکار یورپی ملک یونان کی صورت حال پر غور کیاگیا ۔ یونانی اقتصادیات پوری طرح یورپی مالیاتی امدادی پیکج پر انحصار کیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونان کو بیل آؤٹ پیکج کی اگلی قسط کی ادائیگی سے متعلق کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ،یونان کو یہ قسط ادا نہ کرنے سے یونان ممکنہ طور پر اپنے ذمے مالی ادائیگیوں کے قابل نہیں رہے گا۔ یونان اور قرض دہندہ فریق 2015 کے بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پر شدید اختلافات کا شکار ہو چکے ہیں۔ اجلاس میں ان شرائط سے متعلق اطراف کے موقف بھی سنے گئی-

متعلقہ عنوان :