روس نے مشرقی یوکرائنی باغیوں کا پاسپورٹ تسلیم کر لیا، جرمنی کی مذمت

فائربندی معاہدے کی پہلے ہی دن خلاف ورزی،روسی باغیوں نے متعددبار دراندازی کی،یوکرائنی حکومت

منگل 21 فروری 2017 13:01

ماسکو/کیف برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) روس نے مشرقی یوکرائنی باغیوں کا پاسپورٹ تسلیم کر لیاادھرجرمن حکومت نے مشرقی یوکرائن کے باغیوں کی جانب سے مقامی افراد کو نئے پاسپورٹ جاری کیے جانے اور ان پاسپورٹوں کو روسی حکومت کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے ترجمان اشٹیفن زائیبرٹ نے منگل کو میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ان پاسپورٹوں کو تسلیم کرنا یوکرائن کی وحدت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

زائیبرٹ نے یوکرائنی تنازعے کے حریف دھڑوں سے کہا کہ وہ ایک روز قبل ہی نافذ العمل فائربندی ڈیل کا احترام کرتے ہوئے اٴْس پر عمل کریں۔ دوسری جانب پیرسے شروع ہونے والی فائربندی کے پہلے دن فریقین کی جانب سے خلاف ورزیوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔دریں اثناء یوکرائنی حکومت کا کہنا تھا کہ پیر کی دوپہر تک باغیوں نے ایک درجن سے زائد مرتبہ اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ عنوان :