دبئی:63سالہ خاتون نے 13 سال بعد بیٹی کو جنم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 12:59

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2017ء): دبئی میں ایک 63سالہ خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق وٹرو فرٹیلائزیشن میں کامیابی کے بعد 63سالہ خاتون کے ہاں 2.25کلو گرام وزنی ایک بیٹی پیدا ہوئی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا اور63سالہ خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔بیٹی کی پیدائش اتوار کی صبح ساڑھے سات بجے ہوئی ۔ 63سالہ خاتون کا تعلق سری لنکا سے ہے جبکہ ان کے 61سالہ خاوند بھارت کے شہر چنئی سے تعلق رکھتے ہیں۔63سالہ خاتون کے پہلی شادی سے دو بچے ہیں جبکہ ان کا آخری بچہ 13سال قبل ہوا تھا۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ 13سال بعد بچی کو جنم دینے پر بھی زچہ و بچہ صحتمند ہیں۔