انجینئر رشید کی مسجدوں میں مورتیاں رکھنے کے یو گی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت

قائدا عظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ ایک مرتبہ پھردرست ثابت ہوگیا ہے

منگل 21 فروری 2017 12:41

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد کشمیر اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے بھارت کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ کے مسجدوں میں گوری گنیش کی مارتیاں نصب کرنے کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان قابل مذمت، ناقابل قبول اور دینی معاملات میں مداخلت کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوںنے کہاکہ یوگی آدتیہ کے بیان سے ایک مرتبہ پھر قائدا عظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ درست ثابت ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ ہندو انتہا پسند تنظیم سنگ پریوار ہندوستان کو مکمل ہندو دیش بنانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اس سے بھی افسوسناک بات یہ ہے کہ اس خواب کو پورا کرنے کیلئے بی جے پی اور دیگر ہندو انتہاپسند تنظیمیں مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کے وجود کو مٹا دینا چاہتی ہے۔

انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ ان فرقہ پرستوںاور جنونیوں کو براہ راست بھارتی انتظامیہ کی پٴْشت پناہی حاصل ہے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے لیکر جموںوکشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی تک ان فسطائی طاقتوں کے ماتحت کام کر رہے ہیں ۔ انجینئر رشید نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان اٴْن سیکولر اور آزاد خیال لوگوںکیلئے چشم کشا ہے جو پورے ہندوستان میں بی جے پی کے ساتھ بالواسط یا بلا واسط ہاتھ ملا کراسکی فرقہ وارانہ پالیسیوں کو جواز بخشتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سنگ پریوار مسلمانوں کے تشخص ، شناخت ، مذہبی پہچان اور وجود تک کو مٹادینا چاہتاہے ۔

متعلقہ عنوان :