غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سرینگر میںاحتجاجی مظاہرہ اوردھرنا
منگل 21 فروری 2017 12:41
(جاری ہے)
اس موقع پر حریت رہنما نور محمد کلوال، راجہ معراج الدین اور غلام نبی ذکی نے تقاریر کیں اورکشمیری نظربندوں کے ساتھ جیلوں میںروا رکھے جارہے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی اور غیر انسانی قرار دیا۔
حریت رہنمائوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط انتظامیہ نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت جیلوں میں نظربند کررکھا ہے اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشددکے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ معمر افرادکے علاوہ کشمیری بچوں تک کو نہیں بخشا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو اگرچہ عالمی سطح پر ایک ظالمانہ اور غیرقانونی قانون قرار دیا گیا ہے تاہم کشمیر میں اس کا بے دریغ استعمال جاری ہے ۔حریت رہنمائوںنے کہاکہ کشمیری نظربندوں کو جیلوں میں بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ تہاڑ جیل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل کا نظام چلانے کیلئے تامل ناڈو اسپیشل پولیس کو تعینات کیا گیا ہے اور اس نے جیل کو گونتاناموبے میں تبدیل کردیا ہے۔ہر روز قیدیوں کے سیلوں کی تلاشی لی جاتی ہے اور انہیںتذلیل اور تحقیر کانشانہ بنایا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بیمار قیدیوں کو علاج ومعالجے اورمناسب خوراک سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کٹھوعہ اور ادھم پور جیلوں میں کشمیریوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں کہاکہ جیل حکام کی اکثریت فرقہ پرست ذہنیت رکھتی ہے اور وہ آزادی پسند وں کو تکلیف پہنچانا اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی سمجھتی ہے۔انہوںنے تمام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ہمارے سرفروش ایک عظیم قربانی پیش کررہے ہیں اور پوری کشمیری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی حال میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اور جب تک ان کی رہائی عمل میں نہیں لائی جاتی، اس سلسلے میں احتجاج جاری رہے گا۔احتجاج میں شیخ عبدالرشید، مشتاق احمد صوفی، الطاف احمد شاہ، پروفیسر جاوید احمد، ایڈوکیٹ یاسر، بلال صدیقی، سراج الدین میر، فاروق سوداگر، محمد سلیم زرگر، مختار احمد صوفی، حکیم عبدالرشید، خواجہ فردوس،عبدالمجید وانی اور ساحل احمد کے علاوہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے علاوہ عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.