تنگی دھماکے میں 4 افراد شہید ،پانچ افراد زخمی ۔ ڈی پی او

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 12:33

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2017ء):  تحصیل تنگی میں کچہری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ۔ ڈی پی او چارسدہ کے مطابق کچہری گیٹ کے قریب تین خود کش بمباروں کو مار دیا گیا ہے ۔ڈی پی او چارسدہ نے بتایا کہ دھماکے میں چارافراد شہید جبکہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ پشاور اور چارسدہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی مردان نے بھی تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں نے کچہری پر حملہ کیا۔