ایک حملہ آور تاحال کچہری میں موجود ہے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ابراہیم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 12:23

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری2017ء):  چارسدہ کی تحصیل تنگی میں کچہری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ابراہیم نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچہری میں تین خود کش حملہ آور داخل ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کچہری میںایک خود کش حملہ آور ابھی بھی موجود ہے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار نے بتایا کہ کچہری میں دھماکوں کے وقت کئی افراد موجود تھے ۔ دھماکوں کے نتیجے میں کافی لوگ زخمی ہوئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقہ میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔