دھماکوں کے وقت کئی وکلا بار روم میں موجود تھے ۔ عینی شاہد وکیل

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 فروری 2017 12:21

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری۔2017ء)چارسدہ میں تحصیل تنگی میں کچہری گیٹ پر دھماکہ ہوا۔ عینی شاہد وکیل کا کہنا ہے کہ ہم بار روم میں موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی ۔دو دھماکے کچہری گیٹ پر جبکہ ایک دھماکہ کچہری کے اندر ہوا۔ کچہری میں مختلف جگہوں پر پانچ دھماکے ہوئے۔ہم نے دیوار پھلانگ کر ایک کمرے میں پناہ لے رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہد وکیل نے بتایا کہ تاحال کچہری میں دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

البتہ پولیس کی بھاری نفری کچہری پہنچ گئی ہے۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں۔ کچہری گیٹ میں تین خود کش تھے جن کو مار دیا گیا ہے۔ کچہری میں وکلا سمیت ججز بھی موجود تھے ۔ خالد سہیل نے کہا کہ علاقہ میں آپریشنز جاری ہیں جبکہ دھماکوں کے نتیجے میں وکلا اور ججز کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔`