ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی

منگل 21 فروری 2017 12:43

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت 3 مارچ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس میں آج بھی فیصلے کی کاپی جمع نہ کرائی جاسکی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی آج بھی پیش نہیں کی گئی۔ فیصلے کی کاپی جمع نہ کرانے پر عدالت نے سماعت 3مارچ تک ملتوی کر دی۔ ایان علی کے وکیل قادر خان مندوخیل نے کہا کہ عدالت نے کاپی پیش کرنے کے لئے وفاق کے نمائندے کو کہا تھا۔ انہوں نے آج بھی کاپی جمع نہیں کرائی۔