کراچی، لطیف ٹائون میں ہلاک 5 دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

مارے جانے والوں میں عمر حیات عرف قاری، عامر علی، اجتبی احمدفیروز، محمد شکیل عرف برمی اور عاقب یوسف شامل ہیں،ترجمان رینجرز

منگل 21 فروری 2017 12:16

کراچی، لطیف ٹائون میں ہلاک 5 دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان رینجرزسندھ کے ترجمان کے مطابق شاہ لطیف ٹائون میں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 5کی شناخت ہوگئی ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق مارے جانے والوں میں عمر حیات عرف قاری، عامر علی، اجتبی احمدفیروز، محمد شکیل عرف برمی اور عاقب یوسف شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عمر حیات عرف قاری 2010 میں محرم کے جلوس ،2011 میں مہران بیس اور 2014 میں جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پرحملے میں ملوث رہا۔

(جاری ہے)

عمرحیات دہشت گرد حملوں، سہولت کاری اور مالی معاونت میں ملوث تھا، ملزم عمر لشکر جھنگوی کے امیر آصف چھوٹو کے ساتھ ملکر کام کرتا تھا۔عامرعلی چوہدری بارودی مواد بنانے اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے ڈرون گرانے کا ماہر تھا۔ ایئرپورٹ حملے میں ملوث اور کراچی میں جیل توڑنے کی منصوبہ بندی میں بھی شامل رہا۔محمد شکیل عرف برمی نی2013 میں میران شاہ سے اسلحہ اور بارود کے استعمال کی ٹریننگ لی۔سیاسی کارکنوں، مذہبی اور لسانی قتل و غارت گری میں ملوث رہا.انہوں نے مزیدبتایا کہ ملزم اجتبیٰ فرقہ وارانہ فسادات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :