کراچی،لانڈھی میں پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان مارے گئے

منگل 21 فروری 2017 12:16

کراچی،لانڈھی میں پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان مارے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے نقدی، موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے قائد آباد شیر پائو کالونی مولا داد قبرستان کے قریب مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان پولیس پر حملوں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مارے جانے والے ملزمان کو دلاور نامی مدعی نے شناخت بھی کر لیا۔پولیس نے لاشوں کوتحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :